بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ 8 ہفتوں میں دیوالیہ ہوجائے گا؛امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کانگریس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر قرضوں کی حد میں اضافہ نہ کیا گیا تو امریکہ 8 ہفتوں میں دیوالیہ ہوجائے گا۔ امریکہ پر واجب الادا قرضوں کی رقم 22 ٹریلین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ پر واجب الادا قرضوں کی رقم 22 ٹریلین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ مارچ کے مہینے سے بلوں کی ادائیگی کیلئے پیسوں کو بڑی مشکل سے کنٹرول کر رہی ہے، اگر اگست کے مہینے میں مالی سال ختم ہونے تک کانگریس کی جانب سے قرضوں کی مقرر کردہ حد 22 ٹریلین ڈالر میں اضافہ نہ کیا گیا تو تاریخ میں پہلی بار ستمبر میں امریکہ دیوالیہ ہوجائے گا۔

امریکہ میں 26 جولائی سے 9 ستمبر تک کانگریس کی چھٹیاں ہوں گی جس کے باعث اس عرصے میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح کانگریس سے قرض کی حد میں اضافہ کرالیا جائے تاکہ کانگریس کی چھٹیاں ختم ہونے تک بلوں کی ادائیگی کیلئے رقم حاصل کی جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …