جمعرات , 12 دسمبر 2019

امریکہ پر22 ٹریلین ڈالر یا 22 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اس وقت بیرونی و اندرونی قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے۔ امریکہ پر مجموعی طور پر 22 ٹریلین ڈالر (220 کھرب یا 22 ہزار ارب ڈالر ) کا قرضہ چڑھ چکا تھا جس میں سب سے بڑا حصہ چین کا ہے۔امریکہ کے قرضوں کی تعداد اس کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے، 2017-18 میں امریکہ پر اپنے جی ڈی پی کا 108 فیصد قرضہ تھا ۔ جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ قرضہ جاپان پر ہے جو اس کی جی ڈی پی کا 236 فیصد بنتا ہے۔

اپریل 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے سب سے زیادہ قرضہ چین کا ادا کرنا ہے جو 1113 ارب ڈالر بنتا ہے، یہ چین کی جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔ امریکہ بھارت سمیت کئی ممالک کا مقروض ہے امریکہ پر بھارت کا 3 ارب ڈالر کا قرضہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مواخذے کی کارروائی ، صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری

واشنگٹن : ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی نے مواخذے کی کارروائی کے سلسلے میں امریکی …