پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سنوبال نامی کوکاٹو طوطے کے ڈانس کرنے کے ویڈیو ایک جانب پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور دوسری جانب اسے دیکھ کر سائنسداں اور جانوروں کے رویوں کے ماہر بھی حیران ہیں۔سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس طوطے کا نام ’سنوبال‘ ہے جو 1980 کی دہائی کے گانوں پر 14 مختلف انداز میں ڈانس کرتا نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلا غیرانسانی جانور ہے جو موسیقی پر سر ہلاتا ہے، دائیں بائیں ڈولتا ہے اور باری باری ٹانگوں سے ڈانس کی ادائیں دکھاتا ہے۔

اگرچہ یہ طوطا بہت اندازسے اپنا اظہار کرتا ہے اور لیکن سائنسدانوں کے مطابق اس کے دماغ میں ایسی صلاحیت موجود ہے جو موسیقی سننے پر اسے ردِ عمل پر مجبور کرتی ہے۔ اگرچہ طوطے آواز سن کر سیکھنے کی زبردست مہارت رکھتے ہیں۔ لیکن سنوبال جس طرح 14 انداز میں ڈانس کرتا ہے وہ ماہرین کے لیے بھی حیران کن اور ناقابلِ فہم ہیں۔ طوطے کی یہ کیفیت اس کی تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

Gepostet von Iblagh News am Samstag, 13. Juli 2019

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی میوزک بدلتا ہے طوطے کے رقص کا انداز بھی تبدیل ہوجاتا ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔ اب یہ حال ہے کہ پوری دنیا میں اس کی ویڈیو دیکھی جارہی ہے اور مقبول ہورہی ہے۔ اس کے ڈانس کے انداز اس میں سیکھنے کی لچک اور فراوانی کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

قربانی کے جانور کی خریداری اور احتیاط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی میں اچھا جانور الگ ہی نظر آتا ہے لیکن پھر بھی اس …