اتوار , 8 دسمبر 2019

سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا پہلا فیصلہ سنا دیا

 

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں پہلا فیصلہ بھی جاری کردیا جس میں حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کے ملزم مشتاق حسین کی 2 سال قید کی سزا کالعدم کردی ۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کوئٹہ والوں کو سلام کہا اور کہا کہ آج تاریخی دن ہے، خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا، نادرا کے شکر گزار ہیں جس نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور، اسلام آباد،کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت جمعرات تک جاری رہےگی۔

یہ بھی دیکھیں

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج، پاکستانی وفد شرکت کریگا

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، …