اتوار , 8 دسمبر 2019

قطرکی پاکستان کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش

ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور موجودہ پاکستانی ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرکے قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنانے کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے قطری پیشکش پر مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

دورے کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہوگی۔

قطر سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر امداد کی پہلی قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج، پاکستانی وفد شرکت کریگا

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، …