ہفتہ , 20 اپریل 2024

فرانس بھی امریکی راستے پر گامزن

 امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے آرمی کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دے دی ہے، فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جبکہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلاء میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔

امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین سمیت کئی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلاء کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلاء کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …