ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنگ عراق کی حمایت پر جوبائیڈن کی توجیہ

دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے ایک نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر جوبائیڈن پر اب بھی عراق پر حملے کی قرارداد کی حمایت کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے اور انھوں نے بارہا اپنے اس اقدام کی توجیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ان سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انھوں نے اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی باتوں پر یقین کیا۔
دو ہزار دو میں عراق پر حملے کی قرارداد کی حمایت کرنے والوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کے انتیس سینیٹروں میں جوبائیڈن بھی شامل رہے ہیں۔
قرارداد کے ایک سال بعد دو ہزار تین میں مہلک ہتھیاروں کی موجودگی کے جھوٹے بہانے سے عراق پر کئے جانے والے حملے میں لاکھوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے جس کے منفی اثرات کا آج بھی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …