جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹرمپ نے پال رایان کو احمق قرار دے دیا

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین، پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر موثر اور احمق ہیں۔
انہوں نے ایوان نمائندگان کے اقلیتی دھڑے کے سربراہ مک کارٹی کو پال رایان کے مقابلے میں کہیں زیادہ باصلاحیت رہنما قرار دیا۔
ٹرمپ نے پال رایان کی توہین جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان جسے افراد ریپبلکن پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیں گے۔
ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پر یہ حملے، امریکی جریدے پولیٹیکو سے وابستہ صحافی ٹم البرٹا کی تازہ کتاب امریکن کارنیج میں، سن دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم اور صدر امریکہ کی حیثیت سے اپنے کردار کے بارے میں پال رایان کے منفی تاثرات سامنے آنے کے بعد کیے۔
البرٹا نے اپنی تازہ کتاب میں لکھا ہے کہ پال رایان کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو سال تک ٹرمپ کو تحمل نہیں کر سکتے اور سیاست سے ریٹائر منٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ رایان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …