جمعرات , 25 اپریل 2024

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردیتے ہوئے  دعوی کیا کہ قطرکے اقدامات کا فوری مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ قطر کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کریں۔

بحرینی وزیر خارجہ نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ بحرین کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے خلاف گذشتہ دو برس سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ تمام سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔ مذکورہ ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے جسے قطر نے سختی سے مسترد کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …