جمعرات , 22 اگست 2019

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ میزائل پروگرام پرکسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔

انہوں نے وزیرخارجہ جوادظریف کےمیزائل پروگرام پر بات چیت کے عندیے کو رد کرتےہوئے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کےانٹرویو کو توڑمروڑ کےاور سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، لہذٰا  اسےمسترد کرتےہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نےپیر کو امریکی میڈیاکو انٹرویو دیاتھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا پابندیاں ہٹا لے تو پھر بات چیت کے دروازے  مکمل  طور پر کھلے ہوئے ہیں، میزائل پروگرام پر گفتگو کیلئے امریکا کو خطے میں میزائلوں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت  بند کرنا پڑے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …