منگل , 23 اپریل 2024

روہنگیا قتل عام: میانمار فوج کے سربراہ پر امریکی پابندیاں

امریکی حکومت نے میانمار کی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ان افراد کے خلاف میانمار حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

ان پر یہ پابندیاں روہنگیا مسلمانوں  کی ماورائے قانون ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عائد کی ہیں۔ دوسرے افسران میں جنرل ہلینگ کے بعد دو اعلیٰ ترین فوجی جنرل شامل ہیں۔ جب کہ بقیہ دو بریگیڈیئر رینک کے افسران ہیں۔ یہ پابندیاں ان افسران کے خاندانوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …