جمعرات , 25 اپریل 2024

یو اے ای کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے ہیں جو جنوبی ایشیا کی اس قسم کی سب سے بڑی سہولت ہوگی۔کراچی ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کےموقع پر یو اے ای سفیر نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسی قسم کا مرکز اسلام آباد میں بھی کام کا آغاز کردے گا۔

ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے بعد حماد عبید الزابی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہاں ہر چیز میسر ہوگی، جس میں میڈیکل انشورنس، طبی معائنے اور کانٹریکٹس وغیرہ شامل ہیں جبکہ کراچی کے خیابانِ شمشیر میں اس ویزا سینٹر کے لیے پوری ٹیم یو اے ای سے آئے گی۔

ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جنید اسمٰعیل مکدہ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ جاوید سابق صدر سراج قاسم تیلی سمیت مینیجنگ کمیٹی کے اراکین پرمشتمل اجلاس میں یو اے ای حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اراکین تاجر برادری کی جانب سے گرم جوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای سفیر نے کہا انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کیا ہے جس میں لاہور، سیالکوٹ، پشاور، جنوبی وزیرستان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہے۔لیکن کراچی ملک کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کے مقابلے میں سماجی زندگی، موحول، ثقافت اور لوگ بہت مختلف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تعاون کی ایسی نئی سمت تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں ہم مل کر کام کریں اس کے ساتھ ایسی مشکلات کا بھی جائزہ لیں گے تا کہ انہیں یو اے ای حکام کے سامنے اٹھایا جائے۔بیان میں سفیر کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں اب 5 سال کی مدت کے لیے سلور انویسٹمنٹ ویزا اور 10 سال کی مدت کے لیے گولڈن انسوسٹمنٹ ویزا فراہم کررہی ہیں۔مذکورہ ویزے مخصوص معیار اور کمپنی کے حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …