پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

مکمل سونے سے تیار کردہ فون خریدنا پسند کریں گے؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)شیاؤمی ایسی کمپنی ہے جو اپنے مناسب قیمت والے فونز کی وجہ سے جانی جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ مہنگی ڈیوائسز تیار نہیں کرسکتی۔درحقیقت آپ اس کمپنی کا مکمل طور پر سونے سے تیار فون خرید سکتے ہیں، اگر آپ بھارت میں موجود ہوں تو۔شیاؤمی نے گزشتہ دنوں بھارت میں اپنی ریڈمی کے 20 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے۔

کے 20 پرو کی قیمت 405 ڈالرز (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی تھی جس میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، سکس جی بی ریم، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر اور 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ قابل ذکر فیچر ہیں۔تاہم اس کا کمپنی نے ایک خصوصی ایڈیشن بھی تیار کیا ہے جس کی قیمت 7 ہزار ڈالرز (11 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اور ہاں یہ سونے کے پانی سے مزئین نہیں بلکہ مکمل طور پر سونے سے ہی تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی زیبائش بڑھانے کے لیے ہیروں کو بھی استعمال کیا گیا ہے، جس کی تصدیق کمپنی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کی۔

اس خصوصی ایڈیشن کے فیچرز سستے ورژن جیسے ہی ہیں بس اس کی خوبصورتی نے اس کی قیمت کو کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے، اور اس طرح یہ شیاؤمی کا سب سے مہنگا فون بھی بن گیا ہے۔اس فون کے صرف 20 یونٹ ہی تیار کیے گئے ہیں، یعنی خریدنے والوں کے پاس مواقع بہت کم ہیں۔ویسے اکثر اسمارٹ فونز کے گولڈ ایڈیشن سامنے آتے رہتے ہیں مگر عام طور پر کمپنیاں خود اس طرح کے ایڈیشن تیار کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی اور چین کی سب …