جمعرات , 25 اپریل 2024

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کوئی جعل سازی ثابت نہیں ہوئی;ایف آئی اے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج کی متنازعہ ویڈیو فرانزک رپورٹ میں اصل قرار دے دی گئی ہے۔ایف آئی اے نے تصدیق کر دی ہے کہ انہیں پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس کے مطابق اس ویڈیو میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں آواز اور تصویر کا تعین کر لیا گیا ہے اور دونوں ہی درست قرار پائی ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فرانزک کیلئے بھجوائی تھی۔ویڈیو درست قرار دیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے ’اللہ اکبر‘ لکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے متنازع ویڈیو جانچ پڑتال کے لیے پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری میں بھیجی تھی تاکہ اس میں موجود تصویر اور آواز کے ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …