جمعرات , 25 اپریل 2024

آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےکرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری دےدی۔لندن میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا، جس میں پلیئنگ کنڈیشنزمیں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔سالانہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کی سفارش پرکسی کھلاڑی کےسرپرچوٹ لگنےکی صورت میں ٹیم کومتبادل کھلاڑی شامل کرنےکی اجازت دے دی گئی، کھلاڑی کی تبدیلی میچ ریفری کی اجازت سےمشروط ہوگی۔

قانون میں ایک اوراہم تبدیلی بھی کی گئی ہے اوروہ یہ کہ سلواوورریٹ پراب کپتانوں کومعطل نہیں کیا جائےگا، سلوواوورریٹ پرکپتان اورکھلاڑیوں پریکساں جرمانہ ہوگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں سلواوور ریٹ پرٹیم فی اوور2چیمپین شپ پوائنٹس سےمحروم ہوجائے گی،تبدیل شدہ پلیئنگ کنڈیشنزکا اطلاق یکم اگست سےہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …