ہفتہ , 20 اپریل 2024

دفاعی صنعت میں نجی شعبے کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کےوسیع ترین مواقع موجودہیں، نجی شعبے کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس ای پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں دفاعی پیداواراورسیکیورٹی میں خودانحصاری کےموضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔

سیمینار میں آرمی چیف کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرااورنجی وسرکاری شعبوں کےحکام نے شرکت کی ،سیمینارسےوزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال،فوادچوہدری ودیگرنےاظہارخیال کیا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کےوسیع مواقع موجودہیں ، دفاعی پیداوارکی تنظیموں کے ساتھ نجی شعبےکااشتراک اہم ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی صنعت کےفروغ اورخودانحصاری کیلئےاشتراک کی طرف جاناہوگا۔دفاعی شعبےمیں بامقصدترقی کےمعیشت پرمثبت اثرات ہوں گے ۔سیمینار کے شرکاء نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آزاددفاعی صنعت کےپہلوؤں پراظہارخیال کیا ، جس کے بعد پالیسی سطح کی سفارشات کوحتمی شکل دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی پیداوار بڑھانے کے لیے وزیراعظم کی نگرانی میں دفاعی پیداوارکی ٹاسک فورس تشکیل دینےکی سفارش کی گئی جبکہ اضافی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے لیے بھی سفارشات دی گئیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی 222 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھاکہ پاکستان امن اورترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

کانفرنس میں آرمی چیف نےشرکاء کو اقتصادی صورتحال بہتر بنانےکے حوالے سےحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نےمشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سےآگاہ کیا۔اس سے قبل 28 جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملکی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم مسئلے پر روشنی بھی ڈالی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …