پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

ایٹمی معاہدے کو بچانے پر روس اور فرانس کے صدور کی تاکید

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور فرانس کے صدور نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی غرض سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو مغربی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے بھی انتہائی اہم قرار دیا۔

پوتین اور میکرون نے ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات انجام دیں۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی جمعرات کی شام فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تاہم کہا کہ یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہمیں ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تیسرا قدم اٹھانے پر مجبور کر دے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کی صورت میں ایران، ایٹمی معاہدے کے ان حصوں پر عملدرامد دوبارہ شروع کردے گا جنہیں حال ہی میں معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی حکام اس بات کو سمجھ چکے ہیں ایران کے آج کے حالات پہلے جیسے نہیں ہیں:علی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی آئل ٹینکر گریس …