پیر , 9 دسمبر 2019

ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے، سعودی عرب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ہم ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے جبکہ انھوں نے تہران کے ساتھ رابطے برقرار کئے جانے کی بھی خبر دی۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میںنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایران سے خواہ وہ یمن ہو یا کوئی اور جگہ جنگ کرنا نہیں چاہتا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مکہ مکرمہ میں گذشتہ جون کو منعقد ہوئے او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر رابطے بھی برقرار کئے گئے۔ البتہ انھوں نے ان رابطوں کے بارے مین مزید گوئی تفصیل نہیں بتائی۔المعلمی نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ یمن میں جنگ ختم کردی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران وعمان نے کی معاشی تعلقات کے فروغ پر تاکید

  ایران کے دورے پر آئے ہوئے علی بن مسعود السنیدی اتوار کے روزمحمد جواد …