پیر , 9 دسمبر 2019

جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کیا ہے:جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی مرد میدان ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں اور ڈائریکٹروں سے کل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں سپاہ قدس کے کمانڈر کی کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور دنیا ان کی مرہون منت ہے۔اس سے قبل جنرل قاسم سلیمانی نے محمد جواد ظریف کے بارے میں کہا تھا کہ اعلی ایرانی حکام اور نظام نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا اور ان کی حمایت کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و سعودی عرب کے مابین حج کے مسودے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ اور سعودی عرب کے …