جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، ترجمان پاک فوج

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اب سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورسیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے ملکر بحالی کا کام جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، وہاں فوج کی مدد سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ میجرجنرل آصف غفور نے پاک افغان سرحد پر باڑ کوسیکیورٹی کیلئے اہم قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔ اس سے دہشتگردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …