ہفتہ , 20 اپریل 2024

آبنائے ہرمز میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی؛جنرل شریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے تیل بردار جہاز اسٹینا ایمپرو کو بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضہ میں لیا گیا ہے اور آبنائے ہرمز میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ برطانوی تیل بردار جہاز کو بحری جنگی جہاز اسکورٹ کررہا تھا اور جہاز اپنا راستہ چھوڑ کر پیچھے کی طرف آرہا تھا جس کی بنا پر دوسرے جہازوں سے اس کے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ جنرل شریف نے کہا کہ ایرانی بندرگاہ اور میری ٹائیم آرگنائزیشن آف ایران کی طرف سے ہمیں اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ ایک برطانوی ٹینکر مسائل پیدا کر رہا ہے جس پر ہم نے فوج کو اس ٹینکر کو بندرگاہ پر لے جا کر تفتیش کرنے کا کہا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی تیل بردار ٹینکر کو 3 بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کیا اور روکا ، پہلی یہ کہ اس نے اپنا جی پی ایس سسٹم بند کر رکھا تھا، دوسری یہ کہ یہ آبنائے ہرمز میں درست راستے کے بجائے باہر جانے کے راستے سے داخل ہوا اور تیسری یہ کہ اس نے تمام تر پیغامات کو نظر انداز کیا۔ جنرل شریف نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …