پیر , 9 دسمبر 2019

ایس فور ہنڈریڈ کی ایک اور کھیپ ترکی پہنچ گئی

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس سے جدید ترین دفاعی نظام ایس فور ہنڈریڈ کی ایک اور کھیپ ترکی پہنچ گئی ہے۔ترک وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دو روسی ہوائی جہاز ایس فورہنڈریڈ کی دوسری کھیپ لے کر انقرہ کے قریب واقع مورتید نامی ایئر بیس پر اترے ہیں۔روس نے جدید ترین دفا‏عی نظام ایس فور ہنڈریڈ کی پہلی کھیپ ایک ہفتے پہلے ترکی منتقل کی تھی۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس فور ہنڈریڈ کی ترکی منتقلی کا عمل تین مرحلوں میں انجام پائے گا۔

ترکی اور روس نے سن دوہزار سترہ میں ایس فور ہنڈریڈ نظام کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔روس سے ایس فور ہنڈریڈ کی خریداری پر امریکہ نے ترکی کو تادیبی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔امریکہ نے ایس فورہنڈریڈ کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیاروں کے منصوے سے باہر کردیا ہے۔امریکہ کا دعوی ہے کہ ترکی میں روسی دفاعی نظام کی تنصیب مغربی دفاعی نظام کے ساتھ سازگار نہیں اور ایف تھرٹی فائیو طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق

لاہور: مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق، پانچ زخمی۔لاہور کے علاقے …