بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی اتھارٹی کے انتقامی اقدامات سے غزہ کے عوام کو نقصان پہنچا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو نہیں بلکہ غزہ کےعوام کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانسیسی اخبار’لبراسین’ کودیے گئے انٹرویو میں یو این مندوب کاکہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف بعض معاشی پابندیاں عاید کی گئی مگر ان کا نقصان غزہ کے عوام کو پہنچا۔ فلسطینی اتھارٹی کے اقدامات سے حماس کوکوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

نیکولائے میلاڈینوف کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا مقصد غزہ میں حماس کو دبائو میں لاناتھا مگر حماس کی جگہ غزہ کےعوام دبائو میں آگئے۔یو این مندوب نے خبردار کیاکہ غزہ کے ابتر معاشی حالات اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں ایک نئی جنگ کا راستہ ہموار کرسکتی ہیں۔ انہوں‌نے کہا کہ مئی میں غزہ اور اسرائیل کےدرمیان جنگ چھڑ گئی تھی مگر اقوام متحدہ اور دوسری علاقائی قوتوں نے مداخلت کرکے فریقین کو جنگ بندی پرمجبور کردیا۔

نیکولائے میلاڈینوف نے زور دیا کہ غزہ میں فلسطینی تنظیموں اوراسرائیل کے درمیان جنگ کے خطرات ٹالنے کے لیے عالمی برادری کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان جاری تنازع کا دو ریاستی حل کے سوا اور کوئی فارمولہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں‌نے کہا کہ فلسطین کا غیرجمہوری اور غیریہودی انداز میں حل کا کوئی فارمولہ بھی قبول نہیں ہوسکتا۔ یک طرفہ طور پر اسرائیل کی طرف سےفلسطین میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے اقدامات نے دو ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …