ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔وزیر اعظم نے امریکی دارالحکومت میں پہنچتے ہی اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا تھا۔

وہ 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس کا 3گھنٹے کا دورہ کریں گے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات، دو دیگر نشستیں اور امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ ظہرانہ شامل ہے۔عمران خان نے جاوید انور کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔جاوید انور ڈیموکرٹیک پارٹی کے ایک مؤثر رکن ہیں جنہوں نے پاکستان کانگریس فاؤنڈیشن کاکس کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/622436091610895/?t=0

ادھر ٹیکساس میں مقیم پاکستانی تاجروں اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک بااثر اعلٰی عہدیدار طاہر جاوید نے بھی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …