منگل , 23 اپریل 2024

عمران کی کفایت شعاری کے سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ بھی معترف

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے ؟۔عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹو کول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …