جمعرات , 18 اپریل 2024

ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا امریکی دعویٰ؛ ٹرمپ اتنا بڑا جھوٹ بول سکتا ہے:جنرل امیر علی حاجی زادہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جھوٹ بولنے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ٹرمپ اتنا بڑا جھوٹ بھی بول سکتا ہے ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کل ایرانی پارلیمنٹ کے ٹیکنالوجی،ایجوکیشن اور تحقیقاتی کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کے دعوے کو مسترد کرنے میں کچھ ٹائم اس لئے لگا کہ ہم نے اس معاملے کو متعدد بار چیک کیا اور پھر اس کی تردید کی اور اسی تحقیق کی وجہ سے امریکی صدر کے بیان کی تردید میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون نے آبنائے ہرمز سے قبل اور وہاں سے جانے تک امریکی بحری جہاز کی سرگرمیوں سے متعلق اپنی ماموریت انجام دی اور صحیح اور سالم پہنچ گیا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور امریکیوں کو بھی اپنے جھوٹ کا اچھی طرح علم ہوگیا ہے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ امریکی حکام کو بعد میں پتہ چلا کہ اس خبر کو چلانے میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز دعوی کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز نے ایران کے ایک ڈرون کو گرایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …