پیر , 16 دسمبر 2019

عراق: دہشت گرد داعش کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی فورسز نے ملک کے شمال میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے نینوا کی سنیسلہ جھیل کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 19 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

ادھر الشمسیات جزیرے میں بھی 4 داعشی دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 4 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پرعراق فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک

صنعا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا ہے کہ قاصم میزائلوں سے …