بدھ , 24 اپریل 2024

بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ایران کی ایک بڑی آرزو ہے;ڈاکٹر کمال خرازی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی خارجہ تعلقات کی سٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ایران کی ایک بڑی آرزو ہے۔ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے اتوار کے روز تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری سے گفتگو میں فلسطین کے لئے تہران کی جاری حمایت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری نے بھی مسئلہ فلسطین سے متعلق ایران کے مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بیت المقدس کی آزادی تک ایران و فلسطین کے درمیان برادرانہ تعاون جاری رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کے نائـب سربراہ، ایرانی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے ہفتے کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …