ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی سرحد کے قریب 2 سکیورٹی اہلکار شہید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے ایک بیان میں ایران و پاکستان کی سرحد کے قریب دہشتگرد گروہ کے ساتھ جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر دی ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق یہ جھڑپ جو سنیچر کی شام ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں ہوئی 2 سکیورٹی اہلکارشہید اور 2 زخمی ہوئے۔سراوان شہر ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …