منگل , 23 اپریل 2024

چیئرمین سینیٹ نہ میں نے بنایا ہے نہ میں انہیں اتارنے جارہا ہوں؛آصف علی زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بتاؤ کہ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے تمام سہولیات واپس لے لیں گے؟جس پر آصف علی زرداری کہا کہ سہولتیں کونسی ہیں جو واپس لے لیں گے، اسے بتاؤ کے ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

دوران گفتگو چیئرمین سینیٹ سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نہ میں نے بنایا ہے نہ میں انہیں اتارنے جارہا ہوں۔اس پر صحافی نے سوال کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوگے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ واپسی پر نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں دی گئی ٹی وی اور اے سی کی سہولیات واپس لے لیں گے۔

وزیر اعظم نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب بھی جیل میں جاتے ہیں تو بیمار ہوکر اسپتال منتقل ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ آپ کو بھی جیل میں رکھیں گے، وہاں نہ ٹی وی ہوگا، نہ اے سی ہوگا‘۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، جہاں ان کا کئی مرتبہ ریمانڈ بھی لیا جاچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …