بدھ , 24 اپریل 2024

ایف بی آر کا خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے خواتین کے لیے پچاس ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی ۔ایف بی آر کے مطابق پچاس ہزار کی خریداری پر خواتین کیلئےذاتی شناختی کارڈ کی فراہمی ضروری نہیں۔ اس کے بجائے متعلقہ خواتین کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشرتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ کاروبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے یا کسی کو ہراساں کرنے کا ارادہ نہیں۔ایف بی آر کے مطابق پچاس لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پرکارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …