ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب اللہ کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی مذمت

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرانے کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …