بدھ , 24 اپریل 2024

بیت المقدس میں سعودی رکن پارلیمنٹ کو فلسطینیوں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی کا سامنا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل سعودی عرب کے ایک رکن پارلیمینٹ اور وزارت صحافت و ذرائع ابلاغ کے وزیرنے بیت المقدس کا دورہ کیا۔ جونہی مذکورہ وزیر صاحب بیت المقدس کی حدود میں داخل ہوئے تو وہاں موجود فلسطینی اس پر بھڑک اٹھے اور اس پر جوتا اور پتھر پھینک کر اس کا استقبال کیا۔یہی نہیں جب وہ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوا تو وہاں ایک فلسطینی بچے نے اُس پر تھوک کر آل سعود سے اپنی نفرت اور غصے کا اظہار کیا۔وہاں موجود فلسطینیوں نے کوشش کی کہ اسے مسجد کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/444995846088493/?t=0

راستے بھر فلسطینی بچے "الخائن الخائن” کی صدائیں لگاتے اس وزیر کے چہرے پر تھوکتے رہے اور لباس کھینچ کھینچ کر ٹکریں مارتے رہے۔ بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے اس پگلائے وزیر کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …