جمعرات , 25 اپریل 2024

دنیا کے 6 دلکش سیاحتی مقامات جہاں عام لوگ نہیں جاسکے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کے بعض شائقین کے لیے سفر جتنا خطرناک ہو اتنا ہی انہیں مزہ دیتا ہے تاہم دنیا میں چند ایسے مقامات ہیں جہاں ہر کسی کے لیے جانا ممکن نہیں، بہت سے پرجوش، نڈر اور مہم جو سیاحوں کے لیے وہ مقام شجر ممنوعہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان میں سے چند مقامات کا تعارف آپ سے کراتے ہیں۔

1۔ ہنڈ جزیرہ آتش فانو‘
آسٹریلیا کے دوراُفتادہ علاقے میں واقع یہ جزیرہ بیک وقت برفانی گلیشیئر اورفعال آتش فشاں کا مجموعہ ہے۔ اس کی ماؤسن چوٹی کے ایک دہانے سے 2000 سے مسلسل لاوا رس رہا ہے اور تواترسے نیچے اترتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیاح وہاں نہیں جا سکتے۔ مستقبل قریب میں بھی لوگوں کا اس آتش فشاں جزیرہ پر جانا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ ابھی یہ صرف سمندری پرندوں سیل اور پینگوئن کا مسکن ہے۔

2: سانپ جریرہ‘ برازیل
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے برازیل میں واقع 43 ہیکٹر پر محیط یہ سانپ جزیرہ دنیا کے خطرناک ترین سانپوں کا مسکن ہے۔ عام برازیلیوں کا خیال ہے کہ اس جزیرے میں ہر پانج مربع میٹر میں ایک سانپ پایا جاتا ہے تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق اس میں لگ بھگ چارہزارسانپ پائے جاتے ہیں۔ برازیل کی حکومت صرف ماہر حیاتیات اور محققین کو سال میں ایک بار اس جزیرہ میں جانے کی اجازت دیتی ہے جبکہ عام لوگوں کے وہاں جانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

3: شمالی سینٹیلیل جزیرہ‘ اڈمن جزائر
خلیج بنگال میں واقع یہ سرسبزوشاداب جزیرہ مرجان کی چٹانوں سے ڈھکا ہوا ہےاور وہاں پہنچنا مشکل ترین کام ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اس جزہرے پر جایا جا سکتا ہے۔ تاہم یہاں بھی ایک مسئلہ ہے اور وہ ئی کہ وہاں کے باشندے سنٹیلیز باہر سے آئے لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتے ہیں اور بسا اوقات ہیلی کاپٹر پہ آ ئے ہوئے لوگوں پر گولی بھی چلا دیتے ہیں۔ یہ قبائل دنیا سے الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

4: لیسکاکس غار‘ فرانس
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکوکی طرف سے 2008 میں ثقافتی ورثہ کا درجہ پانے کے بعد فرانس میں واقع یہ غارعام لوگوں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ یہ غاردور قدیم میں کئے گئے منفرد‘ خوبصورت‘ اور پیچیدہ نقش کاری سے مزین ہیں.ان غاروں پر فنگس یعنی فنجائی کی یلغار کے بعد فرانس کی حکومت نے عام لوگوں کے لیے یہ گپھائیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں، صرف محققین اور تاریخ دانوں کو یہاں مختصر وقت کے لیے تحقیق کرنے کی اجازت ہے۔

5: پووگلیہ اٹلی
دوسرے ممنوعہ مقامات کے برعکس ٓاٹلی میں واقع یہ جزیرہ وسیع و عریض ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کا یہان جانا منع ہے اور اٹلی کی حکومت اس پرکشش جزیرے کو کرایہ پر دینا چاہتی ہے کیونکہ یہاں پرسارا سال لوگوں کا جم غفیررہتا ہے۔ ایک داستان یہ بھی مشہور ہے کہ اس جزیرے میں ذہنی مرض کا شکار مرے ہوئے لوگوں کی روحیں پھرتی رہتی ہیں۔

6: سلواڈورگلوبل سیڈ والٹ‘ ناروے:
شمالی قطب سے800 کلومیٹر دور واقع یہ خوبصورت اور ٹھنڈا ترین سیاحتی مقام عام لوگوں کے لیے بند ہے کیونکہ یہاں پر صرف مختلف قسم کے بیج اگائے جاتے ہیں۔ اس جگہہ مختلف قسم کے بیج اس لیے اگائے جاتے ہیں کہ کہیں کسی بڑے قدرتی آفت کےنتیجے میں دنیا میں پائے جانے والے بیجوں کے اقسام کا خاتمہ نہ ہو جائے۔ گیارہ ہزار مربع فٹ پر مشتمل اس علاقہ میں صرف وہ لوگ جاسکتے ہیں جو مختلف اقسام کے بیجوں پر تحقیق کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …