جمعہ , 19 اپریل 2024

بین اسٹوکس ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے دستبردار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی بطور ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے معذرت کرلی۔ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تاہم کم عمری میں اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جہاں پر انھوں نے ڈرہم اور بعد میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

اسٹوکس نے کہاکہ مجھے نیوزی لینڈ سے اپنے آبائی تعلق پر فخر ہے، اس ایوارڈ کیلیے نامزدگی میرے لیے اعزاز سے کم نہیں مگر میں خود کو اس کا حقدار نہیں سمجھتا، اس کے وہ مستحق ہیں جو اپنے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دے رہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ملنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …