منگل , 23 اپریل 2024

جاپان کے فوجی خلیج فارس میں تعینات نہیں ہوں گے، ٹوکیو

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت جاپان کے ترجمان نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے فوجی خلیج فارس بھیجنے کے بارے میں امریکی درخواست کو مسترد کر دیا۔یوشی ہیدے سوگا نے منگل کے روز جاپان فوجی خلیج فارس روانہ کئے جانے کے بارے میں امریکی درخواست پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں جاپان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔اس سے قبل جاپانی وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک خلیج فارس میں کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔

جاپان کی مختلف جماعتوں نے بھی اس سلسلے میں مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے بہانے امریکی فوجی اتحاد کی ممکنہ تشکیل میں جاپان حصہ نہیں بنے گا اور نہ اس علاقے میں جاپانی فوجیوں کو روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی بحران و بدامنی کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ وہ خلیج فارس میں جہاز رانی کی حفاظت کے بہانے فوجی اتحاد تشکیل دینے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …