جمعہ , 19 اپریل 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس: 3 ملزمان رقم واپسی پر تیار، پلی بارگین کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار 3 ملزمان نیب کو رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔ ملزمان خورشید انور جمالی، سید عارف علی اور سید آصف محمود نے پلی بارگین کی درخواست کر دی ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جج محمد بشیر نے تفتیشی آفسر سے استفسار کیا کہ ان کی پلی بارگین درخواست کا کیا بنا ہے۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی درخواست پر کام ہو رہا ہے، دو ملزمان کی رپورٹ منظوری کیلئے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹر کو حکم دیتا ہوں کہ جلدی کام مکمل کریں۔ تینوں ملزماں کا کام ایک ساتھ مکمل کیا جائے۔ ملزمان بہت خوش ہیں، نیب کے پاس عدالت نے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …