ہفتہ , 20 اپریل 2024

مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا، راہول گاندھی

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگرس کے سابق صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا ہے اور وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی بات کرنے کا اظہار کیا تو سارا بھارت آگ بگولہ ہوگیا۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد مودی سرکار وضاحتیں پیش کررہی ہے اور بھارتی وزیر خارجہ جے سنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کے بیان اور ثالث بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے وضاحتی بیان کا مطالبہ کردیا ہے۔

کانگرس کے رہنما منیش تواڑی نے کہا ہم وزارت خارجہ کی بجائے مودی سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس دوران راجیہ سبھا میں خوب شور مچا اور “مودی جواب دو” کے نعرے لگتے رہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے تو ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر پرثالث بننے کی کوئی درخواست ہی نہیں کی۔

دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر مودی نے ایسا کچھ کیا ہے تو ملک کو دھوکا دیا ہے اور ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید سے کام نہیں چلے گا بلکہ خود وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …