جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹیسٹ میچ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر، آئرلینڈ کو 122 رنز کی برتری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک روزہ میچوں کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ، آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 85 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جبکہ آئرش ٹیم نے 207 بنا کر 122 رنز کی برتری حاصل کرلی۔لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ہولناک ثابت ہوا اور پوری 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

8 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے جیسن روئے کی پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش کھلاڑیوں کے یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا جو تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی رکا۔

انگلینڈ کے 7 بلے باز دہرے ہندسے میں داخل ہی نہ ہو سکے اور صرف جو ڈینلی، سیم کَران اور میچ میں انگلش ٹیم کے دوسرے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی اولی اسٹون ڈبل فِگر میں داخل ہوئے جنہوں نے بالترتیب 23، 18 اور 19 رنز بنا سکے۔

آئرلینڈ کے ٹِم مورتاغ نے تباہ کن باؤلنگ کرکے کسی انگلش کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہ دیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ مارک اڈیئر نے 3 جبکہ بوئیڈ رینکِن نے 2 وکٹیں لیں۔آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 207 بنائے اور انگلینڈ کی ٹیم پر 122 رنز کی حاصل کی۔

آئرش ٹیم کے سب سے کامیاب کھلاڑی اینڈی بَلبِرنائی تھے جنہوں نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ پال اسٹرلِنگ 36 اور کیوِ او برائن 28 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ، اولی اسٹون اور سیم کران نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …