منگل , 22 اکتوبر 2019

اسلام آباد پولیس نے 3 کلو آئس منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 3 کلو آئس برآمد کرلی۔پولیس نے4 ملزمان بھی گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان آئس سعودی عرب بھجوانا چاہتے تھے۔اسلام آباد میں گولڑا پولیس نے آئس ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ناکے پر گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو منشیات برآمد ہوئی۔

ملزمان خیبرپختونخوا سے منشیات لائے تھے اور براستہ اسلام آباد سعودی عرب اسمگل کرنا چاہتے تھے۔پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کرکے پاسپورٹس بھی تحویل میں لے لیے۔ ایس پی عمر خان نے بتایا کہ یہ بین الاقوامی منشیات فروش گروہ تھا اور ان کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ویزہ بھی لگا ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان فروری 2020 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رہے گا

  پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر ٹاسک فورس کے …