ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک امریکا دو طرفہ ”اعلیٰ سطح میکینزم“ تشکیل دینے کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاک امریکا دو طرفہ ”اعلیٰ سطح میکینزم“ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اتفاق دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں ہوا۔ دو طرفہ سطح پر میکینزم کے خدوخال، طریقہ کار اور امور جلد باضابطہ وضع کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک، امریکا قیادت کے طے شدہ فیصلوں پر میکینزم کے تحت عملدرآمد ہوگا۔ نئی حکمت عملی میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ربط، دفاع اور سلامتی امور شامل ہیں۔ پاکستان اور امریکی اعلیٰ حکام میکینزم کو حتمی شکل دینے کیلئے جلد ملیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …