منگل , 28 جنوری 2020

کتے کو ’پڑوسن‘ سے محبت کرنا مہنگا پڑگیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پڑوس میں رہنی والی کتیا کے ساتھ ’ناجائز تعلقات‘ رکھنے پر کتے کو گھے سے نکال دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست کیریلا میں پیش آیا۔ گھر سے نکالے جانے کے بعد کتا قریبی مارکیٹ میں پایا گیا جس کے کالر میں پرچی لگی ہوئی تھی جس میں اسے چھوڑنے کی وجہ بیان کی گئی تھی۔

کتے کو ایک مقامی این جی او کے رضاکاروں نے تحفظ فراہم کیا۔ اسی این جی او سے تعلق رکھنے والی خاتون شامین کا کہنا تھا کہ کتے کا برتاؤ بہت دوستانہ ہے اور اسے زیادہ کھانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔شامین کا کہنا ہے کہ کتے کو کسی قسم کا مرض بھی لاحق نہیں اور یہ ایک اچھی نسل کا کتا ہے جسے صرف پانچ روز میں ایک مرتبہ نہلانا پڑتا ہے۔سوشل میڈیا پر جلد یہ خبر وائرل ہوگئی جہاں کئی لوگوں نے اسے مذاق قرار دیا جبکہ دیگر نے مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

6 ہزار 500 میٹر لمبا، دنیا کا سب سے بڑا کیک صرف چار گھنٹے میں‌ تیار

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا کے 1500 بیکرز اور باورچیوں نے دنیا کا سب سے …