ہفتہ , 20 اپریل 2024

شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ، ایک اور میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے، جسے شمالی کوریائی ملیٹری دفاعی سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کا مقصد امریکا کو اپنی طاقت کا احساس دلانا ہے، جبکہ مستقبل میں مزید میزائل تجربات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کا میزائل 270 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا جو ’’مشرقی سمندر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جاپان نے پیانگ یانگ کی تازہ کارروائی کو جارحانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری ملاقات کے فوری بعد کوریائی حکومت نے ایک شارٹ رینج میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس بات کا ثبوت تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے باوجود شمالی کوریا اپنا دفاعی نظام کمزور نہیں کرسکتا۔

البتہ امریک کی جانب سے شمالی کوریا کے اس اقدام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔امریکی صدر نے کم جونگ سے اپنی ملاقاتوں میں اسی بات پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری تجربات کا مکمل طور پر خاتمہ کریں بصورت دیگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …