بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی عدالت نے 3 کشمیریوں کو 23 سال بعد بے قصور قرار دے کر رہا کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جے پور عدالت نے 3 کشمیریوں کو 23 سال بعد بے قصور قرار دے کر رہا کر دیا۔ سری نگر میں نوجوانوں کے گھر پہنچنے پر رشتہ دار وں کے ساتھ ملتے ہوئے جذباتی مناظر نظر آئے۔علی بٹ، مرزا نثار اور لطیف وازہ کو بھارتی فورسز نے 1996 میں گرفتار کیا۔ جے پور کی عدالت نے تینوں کو بے قصور قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا۔ نوجوانوں کا کہنا تھا ان کا قصور صرف کشمیری ہونا تھا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے ان کے جیل میں گزرے سال کون واپس لائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …