بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان سے دورے کی دعوت ملی تو قبول کریں گے: ترجمان افغان طالبان

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے اگر پاکستان انہیں دورے کی دعوت دیتا ہے تو وہ ضرور جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔دوحہ سے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے اور ہمسایہ ممالک کے دورے کرتے رہتے ہیں، اگر انہیں پاکستان کی طرف سے رسمی دعوت ملتی ہے تو وہ جائیں گے، پاکستان بھی ہمارا ہمسایہ اور مسلمان ملک ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے 2016 میں کابل سے اغوا کیے گئے دو غیر ملکیوں کی رہائی سے متعلق بیان کو بھی سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …