اتوار , 31 مئی 2020
تازہ ترین

دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں دو شامی بچے جاں بحق

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمالی شہر حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں بارہ افراد جاں و زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں الحمدانیہ اور سیف الدولہ پر راکٹ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور دس عام شہری زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں متعدد گاڑیوں اور مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ شامی حکومت کے زیر قبضہ رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں بے گناہ بچوں اور عورتوں سمیت ہزارو افراد مارے جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شامی فوج کی کامیاب کارروائی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پسپائی

شام کی فوج نے ترکی کے فوجی حملوں پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے صوبہ …