منگل , 22 اکتوبر 2019

سوڈانی فوج کا ملک میں ایک اور بغاوت کو ناکام بنانے کا دعویٰ

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کی مسلح افواج نے ملک میں ایک اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔خرطوم میں سوڈان کی مسلح افواج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ہاشم عبدالمطلب احمد سمیت مسلح افواج کے بعض افسران عوامی انقلاب کے خلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس ناکام بغاوت میں ملوث ہیں تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔سوڈان کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ باغی فوجی افسران پچھلی حکومت کو بحال اور نئی سول حکومت کے قیام کا راستہ بند کرنا چاہتے تھے۔ بیان کے مطابق ناکام بغاوت میں ملوث تمام عناصر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …