منگل , 23 اپریل 2024

طالبان نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ مانگ لیا، نیکٹا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو دی جانے والے دھمکیوں پر حکومت پنجاب اور سندھ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امورِ مالیات کے سربراہ کی جانب سے ای میل کی گئی تھی جس میں ان سے بھتہ مانگا گیا تھا، جس کے بارے میں نیکٹا نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

مذکورہ ای میل میں اس بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی درج تھا جس میں رقم جمع کروانی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق ای میل میں ملک ریاض کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، سندھ اور پنجاب کے پولیس سربراہان اور کمشنر اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کے حوالے سے موثر اقدامات کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …