جمعہ , 19 اپریل 2024

سوشل میڈیا پر الزامات امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے: پی سی بی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر امام الحق پر لڑکیوں کو بیوقوف بنانے اور انہیں دھوکہ دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں تاہم اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔امام الحق کیرئیر کے آغاز سے ہی تنقید کی زد میں ہیں اور اچھی پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم میں ان کی شمولیت متنازع رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر امام الحق کی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ گفتگو اور کچھ تصاویر وائرل ہیں جب کہ خاتون کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امام الحق کی بیک وقت سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں رہی ہیں اور وہ ہر ایک کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی کسی دوسری لڑکی سے دوستی نہیں۔

ایک خاتون نام سے موجود آئی ڈی سے مزید شواہد سامنے لانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام الحق لڑکیوں کے ساتھ ورلڈکپ کے دوران بھی ملتے رہے ہیں۔اس پر تاحال امام الحق کا مؤقف سامنے نہیں آیا اور ان سے رابطے کی کوششیں بے سود رہیں جب کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …