اتوار , 31 مئی 2020
تازہ ترین

متحدہ اپوزیشن کا جلسہ، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمز زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز کے انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت کا پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان

نئی دلی: بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری …